صرف وردیاں پہنی ہے، کام کسی نے نہیں کرنا ، ایجنسیا ں حفاظت میں ناکام ہوگئی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جبری لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ لاپتہ افراد کی عدم بازیابی حکومت کی نااہلی اور ریاست کی ناکامی ہے جبکہ تمام سیکورٹی ایجنسیاں شہریوں کی حفاظت میں ناکام ہوگئی ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے صرف وردیاں پہنی ہے، کام کسی نے نہیں کرنا، ریاست غیر قانونی کاموں سے ملک کی خدمت نہ کرے، مقدمہ چھ سال سے درج ہے ، اب کیا اسٹیٹس ہے ؟ ، چھ سالوں سے آپ نے لوگوں کو اٹھایا ہوا ہے، ریاست نے ہی جواب دینا ہے دوسرے ملک سے کوئی نہیں آئے گا ، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ مغوی پیش نہ ہوا تو متعلقہ افسران تیاری کر کے آئیں جیل بھیجوں گا، عدالت نے اغوا کے وقت کے سیکرٹری داخلہ، دفاع اور آئی جی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا


































