آئین اور قانون کی موجودگی میں ماورائے آئین اقدامات کئے جاتے ہیں
کراچی(نیوز ڈیسک)معروف عالم دین اور خطیب اہل بیت علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ کتنے دکھ کی بات ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کے ہونے کے باوجود ماورائے آئین اور قانون اقدامات کئے جاتے ہیں اور نظام انصاف کا مذاق اڑایا جاتا ہے، رات کی تاریکی میں گھروں پر دھاوے بولے جاتے ہیں، خواتین اور بزرگوں کی توہین کی جاتی ہے اور ان کے سامنے ان کے بچوں کو مارتے پیٹتے لیکر جاتے ہیں اور ایسا خوف کا ماحول پیدا کر دیا جاتا ہے کہ کوئی نام لے نہ سکے کہ کون اٹھا کر لے گیا ہے ، علامہ حسن ظفر نقوی نے مزید کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ ہمارے نظام انصاف کے لئے چیلنج اور آزمائش ہے ، لاپتہ افراد کے ورثا کئی سال سے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں مگر ان کو کوئی بتانے والا نہیں کہ ان کے پیارے کہاں ہیں


































