اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ داخلہ نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو فورتھ شیڈول کے افراد کی نگرانی تیز کرنے کی ہدایت کر دی، فورتھ شیڈول افراد کی تعداد 1 ہزار 570 تک پہنچ چکی ہے، محکمہ داخلہ نے فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی تھانوں میں حاضری یقینی بنانے اور ان کی مقامی تھانوں کو اطلاع دیئے بغیر نقل و حرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔


































