Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

فلسطین میں 15سال بعد انتخابات کا اعلان، حماس کا خیرمقدم

 پہلے مرحلے میں 22 مئی کو پارلیمانی ، 31 جولائی کو صدارتی انتخابات اور تیسرے اور آخری مرحلے میں 31 ا گست کو قومی مجلس کے ارکان کا چناﺅ کیا جائے گا
 انتخابی مہم میں مقبوضہ بیت المقدس کو بھی شامل کیا جائے گا،محمودعباس کی تمام سیاسی جماعتوں کو مغربی کنارے اور غزہ میں انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت
 رام اللہ /غزہ(نیوز ڈیسک) فلسطینی صدر محمود عباس نے 15 سال بعد فلسطین میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا، صدارتی حکم نامے کے مطابق رواں سال پارلیمانی، صدارتی اور قومی مجلس کے مرحلہ وار انتخابات منعقد ہوں گے، پہلے مرحلے میں 22 مئی کو پارلیمانی انتخابات ہوں گے، دوسرے مرحلے میں 31 جولائی کو صدارتی انتخابات اور تیسرے اور آخری مرحلے میں 31 ا گست کو قومی مجلس کے ارکان کا چناﺅ کیا جائے گا ، محمود عباس سے فلسطینی الیکشن کمیشن کے چیئرمین حنا ناصرنے ملاقات کی تھی جس کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کیا گیا، صدر محمودعباس کی ہدیات پر فلسطین میں تمام سیاسی جماعتوں کو مغربی کنارے اور غزہ میں انتخابی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، انتخابی مہم میں مقبوضہ بیت المقدس کو بھی شامل کیا جائے گا ، یہ واضح نہیں کہ آیا 85 سالہ محمود عباس خود دوبارہ ان انتخابات میں حصہ لیں گے یا نہیں ، اس سے پہلے صدارتی انتخابات جنوری 2005 جبکہ پارلیمانی انتخابات 2006 میں منعقد ہوئے تھے جس میں حماس نے تاریخی کامیابی حاصل کی تھی لیکن امریکی دباو ¿ پر اسے حکومت نہیں دی گئی اور حماس نے غزہ میں اپنی حکومت قائم کرلی ، حماس اور جہاد اسلامی نے انتخابی شیڈول کا خیرمقدم کرتے ہوئے متحدہ قومی اسٹریٹیجک کے حصول کے لئے ہمہ گیر استقامت اور قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے،رہنماو ¿ں نے ملاقات کے دوران فلسطینی کاز مخالف اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے قومی محاذ کو مضبوط بنانے، فلسطینی زمینوں کے تحفظ اور صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے نتائج کا جائزہ لیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular