فقر و غربت ، سرمایہ و ثروت ، عہدہ و منصب اور کبھی صحت و بیماری آزمائش ہے
لاہور( پ ر ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کائنات میں انسان کی ضرورت کی ہر چیز مہیا کر دی ہے اور زندگی کے تمام تقاضے اس کی دسترس میں ہیں ،انسانی زندگی امتحان سے عبارت ہے۔قرآنی تعلیمات سے ثابت ہوتا ہے کہ فقط ایمان لانا کافی نہیں بلکہ آزمائش و امتحان کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ہر شخص کا مختلف طریقوں سے امتحان لیا جاتا ہے۔کبھی فقر و غربت سے تو کبھی سرمایہ و ثروت سے، کبھی عہدہ و منصب سے اور کبھی صحت و بیماری سے ،جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ انبیاءؑ بھی امتحان و آزمائش کے مرحلے سے گزرے۔


































