مولانا خود ایک سلیکٹڈ ہیں،جہاد کے نام پر فساد کے شروع سے ہی مخالف ہیں
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) جے یو آئی کے مرکزی رہنما اور اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی اپنی ہی جماعت کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر برس پڑے، مولانا محمد خان شیرانی نے کہا کہ ہم جے یو آئی پر قبضہ گیری اور اسے موروثی جماعت میں بدلنے کے خلاف ہیں، جس کی ہمیشہ جماعت کے اداروں میں اور اب کھل کر مخالفت شروع ہو چکی ہے، مولانا فضل الرحمان صاحب بذات خود ایک سلیکٹڈ ہیں، میرا ان سے بنیادی اور اصولی اختلاف جھوٹ بولنے پر ہے، انھوں نے سارے علما کو بھی جھوٹ پر لگا دیا، ہم جہاد کے نام پر فساد کے شروع سے ہی مخالف ہیں، انہوں نے کہاکہ خطہ میں جنگ امریکا اپنے مفادات کیلئے لڑ رہا ہے قوم پرست اور اسلام پرست اس میں کیوں اپنے بچوں اور اہل و عیال کے قتال کا سبب بن رہے ہیں، دنیا اسلامی وحدت کی جانب بڑھ رہی ہے، علماءاور قوم پرست تفریق ڈالنے کی کوشش نہ کریں


































