مسلکی فسادات پھیلانے والوں کیخلاف حکومت کوئی رعایت نہیں کرے گی
اسلام ا?باد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم ا?ہنگی اور پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ پاک فوج اور سیکورٹی اداروں نے پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی بڑی سازش کو ناکام بنایا، دینی جماعتوں ، علمائے کرام اور تمام مکاتب فکر کو بھی اپنی ا?نکھیں کھلی رکھنے کی ضرورت ہے ، ملک میں فرقہ واریت پھیلانے اور غیر ملکی ایجنڈے کے تحت مسلکی فسادات پھیلانے والوں کیخلاف حکومت کوئی رعایت نہیں کرے گی اور ایسے عناصر کیخلاف سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا، دشمن کا ہدف پاکستان کی فوج کو نشانہ بنانا اور فرقہ وارانہ فسادات کو بھڑکانا ہے ،انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران 23 مقدمات درج ہوئے ہیں ، سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کا ٹرینڈ چلایا گیا، جس کا مقصد ملک میں خانہ جنگی کرواناتھا۔


































