دشمن مسلمانوں کو غضبناک کرنے کیلئے گستاخیاں کرتے ہیں،کاشانی
تہران (نیوز ڈیسک) آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا ہے کہ دشمن گستاخانہ خاکوں جیسے جرائم کا ارتکاب مسلمانوں کو غضبناک اور عالم اسلام کو متاثر کرنے کیلئے کرتے ہیں، تہران میں نمازجمعہ کے اجتماع سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں امام جمعہ نے کہا کہ سلمان رشدی کے بعد فرانسیسی صدر بھی اسی کی جیسی حرکت کی حمایت کر رہا ہے اور الفاظ دہرا رہا ہے جس کا مقصد مسلم جوانوں کی کامیابیوں پر پردہ ڈالنا،رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نورانی چہرے کو بگاڑ کر پیش کرنا اور دنیا کو آپ سے دور کرنا ہے،آیت اللہ کاشانی نے کہاکہ فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ انتہائی اہم اور فرانسیسی شرپسند عناصر و حکومت کے توہین آمیز اقدامات کا مناسب و دندان شکن جواب ہے


































