مسقط(نیوزڈیسک) عمان میں کورونا وائرس کے باعث بند مساجد 15 نومبر سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا،یکم اکتوبر سے بین الاقوامی پروازیں بحال کیے جانے کے بعد 15 نومبر سے ملک بھر کی مساجد کھول دی جائیں گی، مساجد کو سخت حفاظتی تدابیر کے تحت کھولا جائے گا اور نمازیوں کو تمام تر ایس او پیز پر عملدآرمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے


































