اختلافات کی آڑ میں کو فرقہ واریت کو ہوا دینا ملکی مفاد کے خلاف ہے، صدرشیعہ علماءکونسل پنجاب
لاہور (پ ر ) شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے واضح کیا ہے کہ ختم نبوت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا، ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آخری نبی اور رسول ہیں، آپ کی نبوت اور رسالت ، قیامت تک کے لئے ہے ،مکتب اہل بیتؑ کا طرہ امتیازعقیدہ ا مامت ،ختم نبوت کی روشن دلیل ہے کہ ہم ختم نبوت کے بعد حضرت علیؑ سے امام مہدی ؑتک بارہ آئمہ معصومین علیہم السلام کی امامت کے قائل ہیں ، ایام فاطمیہ ؑکے سلسلے میں مجلس عزا سے خطاب میںانہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ سرور کائنات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیٹی حضرت فاطمة الزہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کرنے والاملا آزادپھر رہا ہے۔


































