فیصلہ کورونا وائرس کے باعث کیا، چیک فوجی بھی واپس جائیں گے
پیرس(نیوزڈیسک) فرانس، برطانیہ اور چیک ری پبلک نے عراق سے اپنے فوجی واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا، فرانسیسی وزارت دفاع کے مطابق کورونا وائرس پھیلنے کے پیش نظر عراق سے فوجیوں کو واپس بلایا جارہا ہے، عراقی نگراں حکومت کے ترجمان عبدالکریم خلاف نے بتایا کہ فرانس کے فوجیوں کا انخلا عراقی حکومت سے معاہدے کے تحت ہورہا ہے تاہم انہوں نے معاہدے کی تفصیلات اور انخلا کی وجوہات نہیں بتائیں، عراق میں فرانس کے 200فوجی تربیتی مشن کے نام پر موجود تھے، اس سے پہلے برطانوی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ عراق سے کچھ فوجیوں کو واپس بلالیا جائے گا، یہ فیصلہ فوجیوں کو درکار تربیت میں کمی کے باعث کیا گیا،ادھر چین ری پبلک کی وزرات دفاع نے بھی کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے فوجی عراق سے بلانے کا فیصلہ کیاہے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- عراق سے فرانس اور برطانیہ کے فوجیوں کاانخلاء


































