حزب اللہ کے عسکری اور سیاسی ونگ کے درمیان تقسیم کو مسترد کیا جائے
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ حزب اللہ کو بہ حیثیت مجموعی ایک دہشت گرد گروپ قرار دے ،امریکا نے یہ مطالبہ حزب اللہ کے پارلیمانی بلاک کے ایک چار رکنی وفد کے دورہ ماسکو کے بعد کیا ہے ، وفد نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کی تھی ،امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے دورے کی مذمت کی اورکہا کہ ہم تمام ممالک پر زوردیتے ہیں کہ وہ حزب اللہ کے نام نہاد عسکری اور سیاسی ونگ کے درمیان جھوٹی تقسیم کو مسترد کردیں،اس گروپ کے خلاف مجموعی طور پر کارروائی کریں اور اس کو دہشت گرد قرار دے دیں ،حزب اللہ کو امریکی قانون کے تحت ایک غیرملکی دہشت گرد تنظیم اور خصوصی عالمی دہشت گرد تنظیم قراردیا گیا ہے۔


































