ایک دوسرے پر الزامات اور جوابی کارروائیوں کی دھمکیاں
کابل(نیوز ڈیسک) امریکا اور طالبان میں مذاکرات کے باوجود فریقین بھی ایک بار پھر ٹھن گئی ہے،طالبان نے امریکی افواج کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے جاری رکھے تووہ بھی امریکی فوجوں پر حملے دوبارہ شروع کر دیں گے، اور نتائج کی تمام تر ذمہ داری امریکا پر عائد ہو گی افغانستان میں امریکی افواج کے ترجمان سونی لیگیٹ نے طالبان کے دعووَں کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ امریکہ۔ طالبان معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات درست نہیں ہیں ،انہوں نے طالبان کو اہم شخصیات کی ہلاکتوں کا براہِ راست ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امن کو آگے بڑھنے کا موقع دینے کے لیے عسکری کارروائیاں بند کرے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- طالبان اور امریکا کے درمیان ایک بار پھر ٹھن گئی


































