فرانسیسی صدر کو عالم اسلام کے جذبات مجروح کرنے پر معافی مانگنی چاہیے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گستاخانہ خاکوں کی حمایت کرنے پر فرانس کے صدر ایمانوئیل کو امت مسلمہ کا مجرم قرار دیا ہے،انہوں نے کہا کہ فرانسیسی صدر کو عالم اسلام کے جذبات مجروح کرنے پر ان سے معافی مانگنی چاہیے،دین اسلام اپنے روشن نظریات اور عادلانہ تعلیمات کے باعث دنیا بھر میں تیزی سے فروغ پا رہا ہے،یہود و نصاری اور طاغوتی طاقتوں کو اسلام کی مقبولیت ہضم نہیں ہو رہی۔ اسلامو فوبیا کا شکار یہ عالمی طاقتیں مسلمانوں کے مذہبی احساسات کو آئے روز نت نئے طریقوں سے نشانہ بنا کر توہین اسلام کے مرتکب ہو رہے ہیں،انہیں روکنے کے لیے مسلمان حکمرانوں کو سخت زبان استعمال اور غیر معمولی اقدامات کرنے ہوں گے


































