مریکی جنگی بیڑا اپنے فوجی انخلا کیلئے صومالیہ کے قریب لنگرانداز ہو گیا
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی جنگی بیڑا اپنے فوجیوں کے انخلا کیلئے ا صومالیہ کے ساحل کے قریب لنگرانداز ہو گیا ،امریکی بیڑا صومالیہ میں کئی برس سے موجود امریکیوں کے انخلا کا حکم جاری ہونے کے 16 روز بعد بر اعظم افریقہ کے نزدیک پہنچا ہے، پینٹاگون کے مطابق بحری بیڑے کی تعیناتی کا بنیادی مقصد صومالیہ میں موجود فوجیوں کو بحفاظت وہاں سے نکالنا ہے، صومالیہ میں ایک اندازے کے مطابق 700 امریکی فوجی موجود ہیں،جنہیں وہاں سے نکال کر دوسرے مقامات پر بھیجا جا رہا ہے۔


































