کرسمس پراپنے لیے خریداری سے بہتر ہے ضرورت مندوں کو دیں
ویٹی کن (نیوز ڈیسک) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ صارفیت نے کرسمس کو اغوا کرلیا ہے، چیزوں کی خریداری میں خود کو غرق نہ کردیں، سینیٹ پیٹرز اسکوائر میں خطاب کرتے ہوئے پوپ کا کہنا تھا کہ ان سوچوں میں نہ ڈوبیں کہ یہ تحفہ نہیں لیا اور وہ چیز رہ گئی، صارفیت نے کرسمس کو ہی چرا لیا ہے ، بیت اللحم کے کونڈے میں صارفیت نہیں، وہاں صرف حقیقت، غربت اور محبت ہے ، اپنے لیے خریداری سے بہتر ہے ضرورت مندوں کو دیں۔


































