عالمی ادارے سعودیہ میں انسانی حقو ق کی پامالی پر خامو ش ہیں،فرزند محمد النمر
جدہ (نیوزڈیسک) آل سعود کے ہاتھوں ممتاز عالم دین آیت اللہ شیخ نمر باقر النمرکو بیدردی سے شہید کئے گئے پانچ سال گذر گئے ، شہید کے فرزند محمد النمر نے اپنے والد کی شہادت پر عالمی اداروں اور مغربی ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سعودی عرب کی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں پر ڈرامائی خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ، وہابی نظریات جو سعودی عرب نے اختیار کر رکھے ہیں، تکفیری و صہیونی گروہ داعش کے نظریات سے مطابقت رکھتے ہیں، سعودی حکومت نے 2 جنوری 2016 کو بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کے تحت آیت اللہ نمر باقر النمر کا سرقلم کردیا تھا


































