Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

شہید مظفر علی کرمانی ؒ

جونہی شہید مظفر علی کرمانی ؒ کا نام سامنے آتا ہے ذہن فوراً امام خمینی ؒ کی طرف چلا جاتا ہے کیونکہ امام خمینی ؒ ہی وہ شخصیت ہیں کہ جنہوں نے امام زمانہ ؑ کی غیبت کبریٰ کے دور میں اسلام ناب محمدیؐ (حقیقی السلام)کو زندہ کیا یعنی وہ اسلام جو غیبت کے اس طویل دور میں کتابوں میں چھپ گیا تھا اور اس میں طرح طرح کی عجیب و غریب رسومات اور غلط سلط خیالات کو داخل کردیا گیا تھا اور اسی کو اسلام سمجھا جاتا تھا۔ امام خمینی ؒ نے اپنے علم اور الہٰی دور سے اسلام کے حقیقی چہرے کو روشناس کرایا۔
دوستو!شہید مظفر علی کرمانیؒ اس ذات کا نام ہے جس نے اپنی زندگی ان افکار امام خمینی ؒ یعنی اسلام ناب محمدیؐ کو پھیلانے میں صرف کردیں۔
۸۸۹۱ء میں شہیدقائد علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کی شہادت سے ملت اسلامیہ پاکستان یتیم ہوگئی، شہید عارف حسینی ؒ کا مشن اتحاد بین المسلمین اور انقلاب اسلامی اور افکار امام خمینی ؒ کو پاکستان میں روشناس کرانا تھا۔شہید قائدؒ کے بعد اس اہم ذمہ داری کو شہید مظفر ؒ نے انتہائی خوش اسلوبی سے انجام دیا۔ ان کا اصل مقصد اسلام ناب محمدیؐ کا احیاء تھا، اس لئے انہوں نے نوجوانوں کو منتخب کیا۔ وہ سمجھتے تھے کہ اگر نوجوان اسلامی رنگ میں رنگ گئے تو پھر معاشرے کو بیدار ہونے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔
شہید کرمانی ؒ ایک سچے پیروکار ولایت تھے وہ دیگر افراد کی طرح صرف زبانی کلامی اسلام کی گفتگو نہیں کرتے بلکہ اس سے بڑھ کر اسلام کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کیا اور دشمن کے آگے دیوار بن گئے۔ ان پر دولت اور شہرت دونوں کی بارش کی گئی مگر شہید کرمانی ؒ نے دونوں کو ٹھکرا دیا اور اللہ کی رضا اور اسلام محمدیؐ کے لئے اپنی زندگی وقف کردی۔
وہ پاک روح اور جسم کے مالک تھے اس لئے انہوں نے روح کو جسم پر ترجیح دی۔ وہ پیغام الہٰی کی تبلیغ کے لئے ہر مناسب موقع سے فائدہ اٹھاتے۔ ملت کی شعوری بلندی کے لئے انہوں نے مختلف علمی سیمینارز منعقد کروائے۔ شہید کرمانی ؒ کی پرنٹ میڈیا پر اسلام کے بارے میں غلط پروپیگنڈے پر نظر تھی اس لئے انہوں نے اس کا موثر جواب دینے کے لئے”ہفت روزہ نوائے اسلام“ کی بنیاد رکھی۔
شہید کرمانی ؒ نے تین بار حج بیت اللہ کو انجام دیا۔ وہ زندگی کے آخری لمحات میں بھی جائے شہادت پر ساتھیوں کو حج کے مختلف ارکان و فلسفہ کی وضاحت کررہے تھے۔ آپ خدا سے قلبی رشتہ مضبوط کرنے کے لئے حج کی آرزو رکھتے تھے اور آخری لمحات میں اس کا اظہار بھی فرما رہے تھے۔ پھر ہم نے دیکھاکہ خدا نے آپ کی اس آرزو کو پورا کردیا اور ۵فروری ۱۰۰۲ ء کو دشمن نے اسلام ناب محمدیؐ کے احیاء کے جرم میں انہیں اپنے ساتھی نظیر عباس کے ہمراہ شہید کردیا اور ملت جعفریہ اپنے محسن سے محروم ہوگئی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular