اسکردو(پ ر) امامیہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن شہید مطہری یونٹ کواردو کی جانب سے شہید اسلام قاسم سلیمانی،ابو مہدی المہندس اور ان کے باوفا ساتھیوں کے لئے فاتحہ خوانی اور مقاومتی بلاک کی کامیابی و سربلندی کے لئے دعائیہ پروگرام کا اہتمام کیا گیا،جس میں کابینہ کے ممبران اورسینئربرادران نے شرکت کی،مقررین نے کہاکہ شہید قاسم سلیمانی کی شہادت امریکا کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی آخر میں نومنتخب یونٹ صدر برادر اخوند نعیم نے علاقے میں اپنی نئی حکمت عملی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال انشا اللہ تمام تر توجہ تعلیم و تربیت پرمرکوز رکھی جائے گی۔


































