پاراچنار(نیوز ڈیسک) شہید علامہ محمد نواز عرفانی کی ضلع کرم کے عوام کے لئے قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، وہ خود اذیتیں برداشت کرتے رہے، تاہم کرم کے عوام کو سکھ کی فضا فراہم کرتے رہے۔ ان خیالات کا اظہار شہید علامہ نواز عرفانی کے فرزند علی ہادی عرفانی، علامہ ارمان علی، علامہ واجد حسین، پرنسپل امان علی نے شہید محمد نواز عرفانی کی چھٹی برسی کے موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ چھ برس گزرنے کے باوجود قاتلوں تک رسائی حاصل نہ کرنا معنی خیز ہے


































