بیروت (نیوز ڈیسک) لبنان کے ٹی وی چینل المنار نے شہید کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی آخری ملاقات کی تصاویر شائع کردیں، جن سے دونوں سرداران محاذ استقامت کے درمیان قربت و الفت کو بخوبی محسوس کیا جا سکتا ہے، رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات شہادت سے ٹھیک 24 گھنٹے پہلے یعنی پہلی جنوری کو ہوئی تھی۔


































