پناہ گزیوں کی واپسی میں بڑی رکاوٹ دہشت گردی اور امریکی محاصرہ ہے
ماسکو ، دمشق(نیوزڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ شام میں عالمی دہشت گردی کا مرکز تباہ ہو چکا ہے ، ماسکو، شام کے حالات کو معمول پر لانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا ، شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو میں روسی صدر نے کہا کہ جنگ کے بعد شام کی تعمیر نو اور شامی آوارہ وطنوں اور پناہ گزینوں کی اپنے ملک واپسی بہت زیادہ اہم ہے ، بشار اسد نے کہاکہ زیادہ تر پناہ گزیں وطن واپسی کے خواہاں ہیں اور ان کی وطن واپسی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گردی اور امریکی محاصرہ ہے،یہ ظالمانہ اور غیر قانونی محاصرہ ختم ہونا چاہیے کہ تاکہ شام کی حکومت اپنے شہریوں کی واپسی کی راہ ہموار کر سکے۔


































