ائیرپورٹ کو 2012 میں ملک میں جاری خانہ جنگی کے پیش نظربند کردیا گیا تھا
دمشق(نیوزڈیسک)تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شام کے وزیرِ ٹرانسپورٹ علی حمود کا کہنا ہے کہ حلب انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں دوبارہ فلائٹ آپریشن کا آغاز ہوگا، پہلی فلائٹ بدھ کوحلب سے دمشق جائے گی، اس کے علاوہ قاہرہ اور دمشق کی مزید فلائٹ آنے والے دنوں میں روانہ ہونگی۔شام کے شہر حلب کے ائیرپورٹ کو 2012 میں ملک میں جاری خانہ جنگی کے پیش نظر عام پروازوں کیلئے بند کردیا گیا تھا۔اس بات کا اعلان ملک کے شمالی حصے میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف وسیع آپریشن کے بعد حلب کے آس پاس کے علاقے کو حکومتی فورسز کی جانب سے محفوظ قرار دیئے جانے کے بعد کیا گیا۔واضح رہے کہ شامی سرکاری فوج نے حلب کے مضافاتی علاقوں کو تکفیری دہشت گردوں سے مکمل طورپر پاک کردیا ہے۔


































