پناہ گزینوں کی واپسی عالمی برادری کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں
ماسکو(نیوزڈیسک) روس نے کہا ہے کہ شامی پناہ گزینوں کی واپسی عالمی برادری کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے شامی تارکین وطن اور پناہ گزینوں کے واپسی سے متعلق عالمی کانفرنس میں امریکا کے دہرے رویے کو آڑے ہاتھوں لیااور کہاکہ کانفرنس میں شرکت سے امریکا کا انکار خود اس بات کی دلیل ہے کہ وہ شام کے سلسلے میں دہرا رویہ اپنائے ہوئے ہے،شامی تارکین وطن اور پناہ گزینوں کا مسئلہ عالمی برادری کے تعاون کا متقاضی ہے، امریکا نے مصر اور عرب امارات کو بھی اس کانفرنس میں شرکت کرنےکی اجازت نہیں دی


































