سید کاظم سید عباس کو 2015 میں بحرین کے ائر پورٹ سے گرفتار کیا تھا
مناما (نیوز ڈیسک)بحرین میں عوام پر ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے، قید میں ایک اور نو جوان شہید ہوگیا،حکومت نے سید کاظم سید عباس کو 2015 میں بحرین کے ائر پورٹ سے گرفتار کیا تھا جبکہ السہلہ میں و اقع اس کے گھر پر بھی حملہ کیا تھا، سید کاظم سید عباس کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور ایک بحرینی عدالت نے 10 سال کی سزا کو کم کرکے 5 سال کردیا تھا، سید کاظم صحت مند حالت میں جیل روانہ ہوئے لیکن جیل میں انتظامیہ کے بھیانک اور خوفناک شنکنجوں میں شدید زخمی ہوگئے، اور پھر اسپتال میں دم توڑ گئے۔


































