2 سا ل میں 500 واقعات،مسلمانوں کو ہراساں اور دھمکایا گیا
اسٹاک ہوم(نیوزڈیسک) سوئیڈن میں اسلامو فوبیا میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے ،دو سال میں500 سے زائد مسلمانوں کو ہراساں کیا گیا اور انہیں دھمکیاں دی گئیں،خواتین نفرت انگیز حملوں کا نشانہ بنیں، سوئیڈش کرائم انویسٹی گیشن کونسل نے 2016 سے2018 کے دوران اسلام دشمنی پر مبنی حملوں کا سامنا کرنیوالے 500 افراد سے متعلق رپورٹ حکومت کو پیش کردی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان حملوں کا نشانہ بننے والوں کی اکثریت کو دھمکیوں اور ہراسانی کا سامنا رہا ہے مسلمان خواتین کے سر سے اسکارف کو جبراً ہٹا کر زمین پر پھینک دیا گیا، ان کے چہروں پر تھوکا گیا اور انہیں توہین کا نشانہ بنایا گیا۔


































