نقاب یا برقع پر پابندی لگانے سے سیاحت کو نقصان پہنچے گا،سوئس حکومت
برن (نیوز ڈیسک) سوئس حکومت نے عوام سے نقاب پر پابندی سے متعلق ریفرنڈم میں مخالفت میں ووٹ دینے کی اپیل کردی، سوئٹزرلینڈ میں چہرے کو مکمل ڈھانپنے والے نقاب پر پابندی لگانے سے متعلق ریفرنڈم 7 مارچ کو ہوگا، سوئس حکومت نے ووٹرز سے اپیل کی ہے وہ نقاب پر پابندی لگانے کی تجویز کو مخالفت میں ووٹ ڈال کر مسترد کردیں ، نقاب یا برقع پر پابندی لگانے سے سیاحت کو نقصان پہنچے گا جب کہ پہلے ہی سوئٹزرلینڈ میں بہت ہی کم تعداد میں خواتین نقاب پہنتی ہیں اور وہ بھی زیادہ تر سیاح ہوتی ہیں ،سوئٹزر لینڈ میں آئین میں ترمیم کیلئے ریفرنڈم کرایا جاتا ہے ، ایک لاکھ افراد کی تجویز پر کسی ترمیم پر رائے شماری کرائی جاتی ہے۔


































