نوعمری میں کسی سنگین جرم پر سرقلم نہیں کیا جائے گا،شاہی فرمان جاری
ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے بین الاقوامی دباؤ کم کرنے کیلئے کوڑوں کی سزا اور 18 سال سے کم عمری میں سنگین جرائم پر سزائے موت ختم کردی، شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے الگ الگ شاہی فرمان جاری کرکے دونوں سزائیں ختم کرنے کا اعلان کیا،شاہی فرمان کے مطابق اگر کسی فرد کو نوعمری میں کسی سنگین جرم پر سزائے موت سنائی گئی تھی تو اب اس کا سرقلم نہیں کیا جائے گابلکہ اسے دس سال قید کاٹنا ہوگی، ایک اور فرمان کے تحت تعزیر کے مقدمات میں کوڑوں کی سزائیں نہیں دی جائیں گی،بلکہ صرف قید یا جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائیں گی


































