الدلم کمشنری میں مساجد و دعوت و رہنمائی امور کا ادارہ بھی بند کردیاگیا
ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عر ب میں کورونا وائرس کے پھیلاو ¿ میں تیزی آگئی ،ریکارڈ کورونا کیسز کے بعد کئی علاقوں میں 10 مساجدعارضی طور پر بند کردی گئیں، ریاض ریجن میں 5 مساجد،کمشنری المندق میں ایک مسجد، دمام میں ایک اور حدود شمالیہ میں 3 مساجد بند کردی گئی ہیں جہاں نمازیوں اور مساجد کے بعض کارکنان کورونا سے متاثر ہوگئے تھے،وزارت اسلامی امور نے الدلم کمشنری میں مساجد و دعوت و رہنمائی امور کا ادارہ بھی بند کردیا ہے جہاں ڈائریکٹر اور چھ اہلکاروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی،وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مملکت بھر میں متعدد حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں


































