العوامیہ میں شہید باقر النمر سے منسوب مسجد حسین(ع) پر بلڈوزر چلادیا گیا
العوامیہ (نیوز ڈیسک) سعودی حکام نے ایک اور شیعہ مسجد کو شہید اورعالم دین کو گرفتار کرلیا،انتظامیہ کے حکم پر صوبہ قطیف کے شہر العوامیہ میں مسجد امام حسین (ع) پر بلڈوزر چلادیا گیا، یہ مسجد وہی مسجد ہے جہاں شہید باقر النمر عوام سے خطاب کرتے تھے ،ادھر صوبہ الاحسا میں ممتاز عالم دین علامہ سید ہاشم الشخص کو گھر پر چھاپہ مارکرگرفتارکرلیا گیا،حکام نے گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں بتائی ، ادھر ایک نام نہاد عدالت نے سعودی شہری کو چار سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی ہے


































