ریاض (نیوزڈیسک) سعودی عرب میں سرکاری وکیل نے خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم کارکن لوجین الحاتلول کو زیادہ سے زیادہ قید کی سزا دینے کی سفارش کی ہے جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ ہفتے عدالتی فیصلے میں ا ±نہیں 20 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے ،31سالہ الحاتلول کو 18 دیگر خواتین کے ہمراہ خواتین کی ڈرائیونگ سے متعلق قانون میں تبدیلی سے قبل مئی 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا


































