دونوں مقدس مساجد میں ماہ رمضان میں عبادات کا سلسلہ جاری رہے گا
ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی عرب میں منگل 13 اپریل سے رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا ہے، حکومت نے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں تراویح کو 10 رکعت تک محدود رکھنے کا حکم جاری کردیا، شیخ عبدالرحمن السدیس کا کہنا ہے کہ تراویح کی رکعت کو 20 سے کم کرکے 10 کردیا گیا ہے اور انہیں بھی تمام تر حفاظتی اقدامات اور تدابیر کے ساتھ ادا کیا جائے گا ، دونوں مقدس مساجد میں ماہ رمضان میں عمرے اور عبادت کی اجازت دے دی ہے تاہم زائرین کو اعتکاف اور افطار کی اجازت نہیں ہوگی ، گزشتہ ماہ رمضان میں بھی مقامی اور غیر ملکی زائرین کیلئے نہ صرف عمرے بلکہ پانچ وقت کی نماز، تراویح اور افطار پر بھی مکمل پابندی عائد تھی تاہم مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں کام کرنے والے افراد کو دس رکعت تراویح اور پانچ وقت نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی


































