واقعہ کا مقدمہ درج، پولیس نے تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا
سرگودھا (نیوز ڈیسک) سرگودھا کے ساتھ موضع سنگورا میں تکفیری دہشت گردوں نے رات کے اندھیرے میں حملہ کرکے شیعہ مسجدکو تباہ کردیا،دہشت گردوں نے مسجد کی تمام در ودیوار ، وضو خانہ تباہ کرڈالا ، مومنین میں اس سانحے کے خلاف شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے، شیعہ رہنما سید انتخاب علی شیرازی نے پولیس انتظامیہ سے رابطہ کرکے واقعے کی ایف آئی آر درج کرائی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ، رواں سال رمضان میں بھی تکفیری اہل تشیع کواس مسجد میں نماز پڑھنے سے روکتے رہے اور شیعہ مسلمانوں سے مکمل سوشل بائیکاٹ بھی کیا


































