مجبور نہ کیا جائے کہ ہم اپنے حق کے لئے ایوانوں کا گھیراو ¿ کریں،علامہ حسن ظفر نقوی
کراچی (نیوزڈیسک) معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے شہدائے مچھ کوئٹہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیسا نظام ہے، جہاں غریب مزدوروں کو سفاکانہ طریقے سے قتل کر دیا جاتا ہے، وزیراعظم سمیت تمام صاحبان اختیار نے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا وعدہ کیا تھا، لیکن درندہ صفت دہشت گردوں کا اب تک گرفتار نہ ہونا حکمرانوں کی نااہلی کے باب میں ایک اور اضافہ ہے، یہ عجیب نظام ہے، اشرافیہ کے لئے پورا نظام ہاتھ باندھے کھڑا رہتا ہے اور مزدوروں و بے کسوں کو انصاف دینے والا کوئی نہیں ،ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم بھی اپنے حق کے لئے سڑکوں اور اقتدار کے ایوانوں کے گھیراو ¿ کا راستہ اختیار کریں، ہمارا سب سے بڑا اور اہم مطالبہ یہی ہے کہ شہدائے مچھ سمیت تمام بے گناہ مقتولین کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔


































