سانحہ سیہون کے شہدا کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام
سیہون (نیوزڈیسک)درگاہ حضرت لال شہباز قلندرؒ پر تکفیری دہشت گرد وں کے خودکش حملے اور درجنوں عاشقان قلندر کے قتل عام کو 4 برس بیت گئے لیکن قاتلوں کا تاحال گرفتار نہ ہونا حکمرانوں کی نااہلی کے باب میں ایک اور اضافہ ہے، شہدا کی چوتھی برسی پر درگاہ پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیئے گئے ، محکمہ اوقاف کیجانب سے سانحہ سیہون کے شہدا کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس اہم اور افسوسناک دن کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی ،یاد رہے کہ 16 فروری 2017 کو دھمال کے دوران قلندر لعل شھبازؒ کے مزار پرملک دشمن تکفیری دہشت گردوں نے خود کش دھماکہ کیاتھا، دھماکے میں 100 زائرین شہید ہوئے تھے۔


































