روس سازشی نظریا ت کے ذریعے امریکی تشخص مجروح کرنا چاہتا ہے،امریکا
واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکا نے کورونا وائرس سے متعلق غلط اطلاعات پھیلانے کا ذمہ دار روس کو قراردے دیا،امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ روس نے کورونا سے متعلق امریکا کیخلاف ایک مہم چلا رکھی ہے اور اس کا مقصد امریکا کے تشخص کو مجروح کرنا ہے،غلط معلومات پر مبنی اس مہم کے ذریعے ان سازشی نظریات کی تشہیر کی جارہی ہے کہ چین میں کورونا وائرس کے پھیلنے میں امریکا کا ہاتھ کارفرما ہے، اس مہم کا مقصد صحت کے بارے میں عالمی سطح پر پائی جانے والی تشویش کے پیش نظر امریکا کے تشخص کو مجروح کرنا ہے۔


































