آپریشن کا مقصد دہشت گردوں کا چن چن کر صفایا کرنا ہے، حشد الشعبی کمانڈر
بغداد (نیوز ڈیسک) حشد الشعبی نے دیالہ کے علاقے مقدادیہ میں داعش کیخلاف آپریشن تیز کردیا ہے، آپریشن کا مقصد دہشت گردوں کا چن چن کر صفایا کرنا ہے، اور بے گھر کئے افراد کو واپس ان کے گھروں میں آباد کرنا ہے،صوبہ دیالہ میں الحشد الشعبی کے کمانڈر طالب الموسوی نے کہا کہ آپریشن کا آغاز العلیا الطنیرہ علاقے سے کیا گیا ہے جو الصدور کے علاقے تک انجام پائے گا، دہشت گرد گروہ کی شکست کے باوجود اس کے بعض عناصر اس ملک میں خفیہ طور پر دہشت گردانہ کاروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔


































