اہل تشیع کے بعد دہشت گردی کا رخ اہلسنت کی جانب موڑا گیا، ہنگو میں خطاب
ہنگو(نیوز ڈیسک) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ شہدا ابدی حیات کے مالک ہیں اور خدا سے رزق لے رہے ہیں، ملک وقوم کی سلامتی اور امن کیلئے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا پوری قوم ان کی احسان مند ہے،مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا ضلع ہنگو کے زیراہتمام فیض اللہ مسجد ہنگو میں منعقدہ عظمت شہدا کانفرنس سے خطاب میں علامہ احمد اقبال نے کہا کہ استکبار ی قوتوں نے اسلامی ممالک میں دہشت گردی کو پروان چڑھایا تاکہ ایک طرف اسلام کو بدنام کیا جائے دوسری طرف اسلامی ممالک کو کمزور کرکے ان کو کنٹرول کیا جائے جبکہ یہود ونصاریٰ پرامن زندگی بسر کر رہے ،ملک میں شیعہ نسل کشی کے بعد ان ملک دشمن عناصر نے اپنا رخ اہلسنت برادران کی طرف موڑ دیا،اہلسنت کے اکابرین اور مزارات کو نشانہ بنایا گیا ،ان کا کہنا تھا کہ ان درندوں کا راستہ مل کر روکنا ہوگا ورنہ یہ دہشت گرد کسی کو معاف کرنے والےنہیں ،ہم ملت جعفریہ کسی فرقہ کی تکفیر کے قائل نہیں جو کسی مسلمان کی تکفیر کرتے ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق ،ے فروری 2006 یوم عاشورہ اور یکم فروری 2013 یوم جمعہ کے موقع پر خودکش دھماکوں کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا ،اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون کے سابقہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالحسین الحسینی و علامہ سید عامر شمسی ، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما علامہ ارشاد علی و علامہ شیر افضل ،امام جمعہ علامہ عناب علی او ر و دیگر موجود تھے


































