ظلم کو اللہ تعالیٰ بالکل پسند نہیں کرتا،نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب
لاہور( پ ر ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ دو دہائیوں سے ہزارہ برادری کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیاجاسکا ، جامع علی مسجد جامعة المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے حافظ ریاض نجفی نے کہاکہ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے حقوق اور ان کی بنیادی ضرورتوں کا خیال رکھیں ،انہیں تحفظ فراہم کریں، عمران خان کاہزار برادری کو بلیک میل کرنے والا کہنا انتہائی قابل مذمت ہے ،انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ اس سے پہلے بھی پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نہ صرف شہداءہزارہ کی شہادت پر کوئٹہ جا چکے ہیں بلکہ اپنے وزیر اعلیٰ اسلم رئیسانی کو بھی انہوں نے ہٹا دیا تھا ،انہوں نے کہا کہ ظلم کو اللہ تعالیٰ بالکل پسند نہیں کرتا۔


































