خاتون جنت کے فرمودات اور صحیفہ فاطمہؑ سے قرآن و سنت کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے
لاہور (پ ر) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ جانشین رسولؐ امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کی خانہ کعبہ میں ولادت منفرد فضیلت ہے جو دنیا کی کسی دوسری شخصیت کو حاصل نہیں، خاتون جنت جگر گوشہ رسولؐ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا نے اپنے والد گرامی کا زندگی بھر ساتھ دیا۔ ان کے فرمودات، کلمات اور تعلیمات پر مشتمل "صحیفہ فاطمہؑ "سے قرآن و سنت کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے، جامع علی مسجد جامعہ المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ کرونا وائرس پوری دنیا میں خوف کی علامت بن چکا ہے،اب تک دنیا بھر میں 100سے زائد ممالک متاثر ہوچکے ہیں۔ تعلیمی ادارے بند ہیں۔ عوام کو حکومت کی طرف جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عملدر آمد کرنا چاہیے۔


































