Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

خاشقجی کا قتل، محمد بن سلمان کا گھیرامزید تنگ ہونے لگا

 امریکا کی نئی انتظامیہ نے خاشقجی قتل کی خفیہ رپورٹ منظرعام پرلانے کا فیصلہ کرلیا،ٹرمپ انتظامیہ نے رپورٹ جاری کرنے سے روک دیا تھا،وائٹ ہاوس
سعودیہ اپنے حقوق انسانی کے ریکارڈ میں بہتری لائے،ترجمان،امریکا بن سلمان کے بھائی خالد بن سلمان کو اقتدار میں لانے کی تیاری کررہا ہے،رپورٹ
واشنگٹن (نیوزڈیسک) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا گھیرا تنگ ہونے لگا، امریکا کی نئی انتظامیہ نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق خفیہ رپورٹ منظرعام پرلانے کا فیصلہ کرلیا، سی آئی اے کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل کا ذمہ دار کون ہے اور کس نے اس کا حکم دیا تھا، وائٹ ہاوس کی ترجمان جین ساکی نے نیوزبریفنگ میں کہا کہ یہ قانون ہے اور ہم اس قانون پر عمل کریں گے، حکومت اس رپورٹ کو جاری کرنے پر تیار ہے جسے جاری کرنے اور قانون پر عمل کرنے سے سابق صدر ٹرمپ نے اپنی ٹیم کوروک دیا تھا، امریکا توقع کرتا ہے کہ سعودی عرب اپنے حقوق انسانی کے ریکارڈ میں بہتری لائے گا ، جس میں حقوق نسواں کے علمبرداروں اور دیگر سیاسی قیدیوں کو رہا کرنا شامل ہے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق خفیہ رپورٹ کو منظرعام پر لائے کے معنی یہ ہیں کہ جوبائیڈن انتظامیہ باضابطہ طور بن سلمان کو جمال خاشقچی کے بہیمانہ قتل کا ذمہ دار قرار دینے کا اراداہ رکھتی ہے ،بائیڈن انتظامیہ کے قریبی حلقے اس بات کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ نئے امریکی حکام محمد بن سلمان کی جگہ ان کے چھوٹے بھائی خالد بن سلمان کو اقتدار میں لانے کی تیاری کر رہے ہیں

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular