وہ منصوبہ بندی سے آپریشن شروع کرکے اس میں کامیابی حاصل کرتے
بیروت (نیوز ڈیسک) حزب اللہ کے نائب سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے جنرل قاسم سلیمانی کو مزاحمتی محاذ اور عالم اسلام کا شہید قرار دیا ہے، شیخ نعیم قاسم نے اپنے ایک مقالے میں شہید قاسم سلیمانی کو تجربہ کار اور دور اندیش کمانڈر قرار دیا اور لکھا کہ وہ پورے منصوبے کے ساتھ دشمنوں کے خلاف آپریشن شروع کرکے اس میں کامیابی حاصل کرتے تھے،انہوں نے جنرل قاسم سلیمانی کو ایک ماہر، سمجھدار اور تجربہ کار سیاست داں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسی کے ساتھ وہ مقامی، علاقائی اور عالمی حالات سے بھی اچھی طرح واقف تھے۔


































