قرارداد میں قدرتی ذخائر کے استعمال پر ہرجانہ کا حق دیا گیا ہے
نیویارک(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مقبوضہ علاقوں پر فلسطینی قوم کے دائمی حقِ خودمختاری کو تسلیم کرتے ہوئے ایک اور قراردادمنظور کرلی، قرارداد17ووٹوں کے مقابلے میں 135ووٹوں سے منظور کر لیا گیا، قرار داد سے فلسطینی قوم کے مسلمہ حقوق کی بین الاقوامی تائید و حمایت کا ایک بار پھر اعادہ کیا گیا ہے، فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا کہ اس قرارداد میں فلسطینی سرزمین کے قدرتی ذخائر ، زمین، توانائی کے وسائل، پانی اور سمندر پر فلسطینی قوم کے حق کو تسلیم کئے جانے کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ فلسطینیوں کو یہ حق بھی حاصل ہے کہ وہ غاصب صیہونی ٹولے سے اپنے قدرتی ذخائر کے استعمال کی بابت ہرجانہ وصول کریں
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- جنرل اسمبلی میں فلسطین کے حق میں ایک اور قرادادمنظور


































