برلن (نیوز ڈیسک) جرمن عدالت نے خاتون سے ہاتھ نہ ملانے پر مسلمان ڈاکٹر کو شہریت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، جرمنی کی عدالت نے لبنانی نژاد مسلمان ڈاکٹر کو نامحرم خاتون سے ہاتھ نہ ملانے پر فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے شہریت نہیں دی جانی چاہیے 2015 میں جرمن شہریت کا سرٹیفکیٹ دینے والی خاتون نے ہاتھ نہ ملانے کے سبب لبنانی نژاد ڈاکٹر کو سرٹیفکیٹ دینے سے انکار کردیا تھا، جس پر لبنانی نژاد ڈاکٹر نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔


































