Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

جرمنی اور ہالینڈ کی فضا میں پہلی بار اذان کی گونج

کورونا وائرس کی مصیبت پڑی تو جرمنی اور ہالینڈ میں حکام کو اللہ یاد آگیا، دونوں ممالک میں لاؤڈاسپیکر پر اذان کی اجازت، جرمنی میں مسلمان وجد میں آگئے
پابندی کے باجود مسلمان مسجد کے باہر جمع،پولیس کا شکایت درج کرنے سے گریز،ہالینڈ میں بھی مسلمانوں نے پہلی بار اذان سن کر نہایت خوشی کااظہار کیا
برلن (نیوزڈیسک) کرونا وائرس کی مصیبت پڑی تو جرمنی اور ہالینڈ میں حکام کو اللہ یاد آگیا اور دونوں ممالک میں پہلی بار لاؤڈاسپیکر پر اذان کی اجازت دیدی گئی،جرمنی کے دارالحکومت برلن کی فضاؤں میں صدائے اذان کی گونج سنی تو مسلمان وجد میں آ گئے، کورونا کے باعث پابندی کے باوجود 300 سے زائد مسلمان مسجد کے باہر جمع ہوگئے اور اس تاریخی منظر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے رہے،برلن کے علاوہ میونخ اور دوسرے بعض شہروں میں بھی پہلی بار اذان کی صدا فضا میں گونجی، برلن کے ضلع نیو کولون میں قائم دارالسلام مسجد اور پروٹیسٹنٹ مسیحی برادری کی ایک بین الثقافتی تنظیم ’آئی زیڈ جی‘ نے سماجی یکجہتی کی علامت کے طور پر ایک ہی وقت میں مسجد سے اذان اور گرجا گھر سے گھنٹیاں بجانے پر اتفاق کیا تھا، مسجد کے امام کے ساتھ بات چیت کے تحت نماز وقت سے پہلے ہی ختم کردی گئی پولیس نے حفاظتی احکامات کی خلاف ورزی کے سلسلے میں کوئی مجرمانہ شکایات درج کرنے سے گریز کیا، ہالینڈمیں بھی مسلمانوں کے حوصلے بلند رکھنے کے زیر مقصد لاؤڈ اسپیکروں سے اذان کی اجازت دیدی گئی، مسلمانوں نے پہلی بار اذان سن کر نہایت خوشی کااظہار کیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular