لاہور ( پ ر ) جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر میں انفرادی طور پر اعمال شب برات ادا کئے گئے،جنہیں براہ راست فیس بک پر بھی دکھایا گیا، مولانا محمد باقر گھلو نے یوم ولادت امام مہدی علیہ السلام کی مناسبت سے ظہور امام پر روشنی ڈالی جبکہ مولانا سید محمد ظفر نقوی نے امیر المومنین امام علی علیہ السلام کی تعلیم کردہ دعائے کمیل پڑھائی، اعمال نیمہ شعبان، قضا نمازوں کی ادائیگی، زیارت امام حسین علیہ السلام اور دعائے ظہور امام زمانہ ؑکا بھی اہتمام کیا گیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد باقر گھلو نے کہا کہ شب برات اللہ تعالیٰ سے ٹوٹا ہوا تعلق جوڑنے اور اعترافِ گناہ کی رات ہے۔


































