معمر افراد گھروں پر رہیں، نماز باجماعت اور نماز جمعہ میں شرکت نہ کریں
قاہرہ (نیوز ڈیسک) جامعہ الازہر کی علما سپریم کونسل نے نماز باجماعت پر پابندی کی اجازت دیدی ہے،کونسل نے ایک فتوٰی میں مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی زندگیوں کے تحفظ کے لیے باجماعت اور نماز جمعہ کی پابندی کی حکومتی ہدایت پرعمل کریں فتوے کے مطابق کرونا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے، شریعت کے عظیم مقاصد میں ایک زندگی کو بچانا اور تمام خطرات ونقصانات سے محفوظ رکھنا ہے، ہر مسلمان ملک میں ریاستی عہدیداروں کو نماز باجماعت اور نماز جمعہ پر پابندی لگانے کی اجازت ہے، جبکہ معمر افراد گھروں پر رہیں، نماز باجماعت اور نماز جمعہ میں شرکت نہ کریں، جامعہ الازہر کے مطابق عوامی اجتماعات اس وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بنتے ہیں۔


































