روس کو نیچا دکھانے کیلئے تیل کی پیداوار میں اضافہ،مارکیٹ کے بڑے حصے پر قبضہ کیلئے خریداروں کو قیمت میں بڑ ی چھوٹ اور تاخیری ادائیگی کی پیشکش
کورونا بحران نے منصوبہ ناکام بنادیا، امریکی تیل کمپنی تباہی کے دہانے پر، سعودی عرب کا خسارہ ناقابل یقین حد تک بڑھ جائے گا، ماہرین کا انتباہ
کراچی (نیوز ڈیسک) سعودی عرب اور روس کے درمیان تیل کی پیداوار پر اختلافات شدت اختیار کرگئے،سعودی عرب پیداوار بڑھاکر روس کو نقصان پہنچانے کے جال میں خود ہی پھنس گیا، اوپیک پلس اجلاس میں معاہدہ ہونے میں ناکامی پر سعودی عرب نے بڑے ممالک کو ساتھ ملا کر مارکیٹ شیئر پر قبضہ کرنے کی کوشش کی لیکن اس سے تیل کی قیمتیں انتہائی حد تک گر گئیں،سعودی عرب نے خریدار ممالک کو قیمتوں میں بڑ ی چھوٹ اور تاخیری ادائیگی کی پیشکش کی تاکہ تیل مارکیٹ کے بڑے حصے پر قبضہ کرسکے، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے گراوٹ کا شکار مارکیٹ مزید نیچے چلی گئی جس سے نقصان سعودی عرب کو ہی پہنچا، کیونکہ وہ زیادہ تیل بیچ کر قیمت کی کمی کے نقصان کو پورا کرنے کے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکا، سعودی عرب روس پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ روس مذاکرات کی میز پر آ کر وہ کچھ قبول کر لے جو سعودی عرب منوانا چاہتا ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولایمر پیوٹن اور سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان سے رابطہ کرکے سمجھوتہ کرنے پر زور دیا لیکن معاملات حل ہوتے دکھائی نہیں دے رہے ہیں،امریکا کو خوف ہے کہ اگر مارکیٹ کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو اس کی شیل آئل کمپنیاں تباہ ہو جائیں گی کیونکہ شیل آئل اسی صورت کارگر ثابت ہو سکتا ہے جب تیل کی قیمتیں 40 ڈالر فی بیرل تک ہوں، اگر بحران جاری رہا تو تیل کی دولت پر انحصار کرنے والے سعودی عرب کیلئے بہت بڑا مسئلہ پیدا ہوگا اوراس کا خسارہ ناقابل یقین حد تک بڑھ جائے گا۔
- Home
- زمرے کے بغیر
- تیل کی پیداوار بڑھا کرسعودیہ خود ہی پھنس گیا
تیل کی پیداوار بڑھا کرسعودیہ خود ہی پھنس گیا
-
Ilyas - اپریل 10, 2020
- زمرے کے بغیر
- 1
- 0 minute read


































