سلامتی کونسل کو چاہئے کہ ترکی کی دہشت گردوں کی حمایت بند کرائے
نیویارک(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے شمالی شام میں ترکی کی فوجی جارحیت کو اقوام متحدہ کے منشور ، سوچی، آستانہ اور ماسکو معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیاہے، شام سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس میں بشار جعفری نے شمالی شام پر ترکی کی فوجی جارحیت کی مذمت کی اور اس بات پر زور دیا کہ دمشق، سرزمین شام پر ترکی کی فوجی جارحیت کی کوئی توجیہ قبول نہیں کرے گا، انھوں نے کہا کہ ترکی شام میں دہشت گردوں کی حمایت کر رہا ہے اور سلامتی کونسل کو چاہئے کہ دہشت گردوں کی حمایت بند کرائے ،ترکی نے شام میں اپنی فوج کو امریکا کے ہاک میزائلوں سے لیس کر رکھا ہے اور اس کا یہ اقدام، اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے، انہوں نے جدید قسم کے ہتھیاروں تک جبہتہ النصرہ اور حزب ترکستانی جیسے ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی دسترس پر بھی سخت خبردار کیا اور کہا کہ اس کے المناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔


































