ترکی اپنے اڈے دہشت گردوں کی حمایت کیلئے استعمال کررہا ہے،شام
نیویارک(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری نے کہا ہے کہ ترکی اور اس کے حمایت یافتہ گروہ حسکہ کے شہریوں کے خلاف پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں، دہشت گردوں نے حسکہ کے شہریوں پر پانی کی سپلائی بند کر دی ہے، ترک فوج شمالی شام میں قائم اپنے اڈوں کو دہشت گردوں کی حمایت اور انہیں ہدایات دینے کے لیے استعمال کر رہی ہے، بشار جعفری نے صوبہ ادلب میں شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کے آپریشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فوجی آپریشن، اس علاقے سے دہشت گرد گروہوں کے خاتمے کی غرض سے انجام پا رہا ہے۔


































